یوپی میں تبدیلی مذہب کے الزام میں 50 افراد زیرحراست

دھرم پریورتن کا پروگرام اتوار کے دن بیماروں کے علاج کے لئے دعائیہ اجتماع کے نام پر چل رہا تھا۔

مؤ (یوپی): مؤ پولیس نے سراغ ملنے پر شہادت پورہ کالونی(تحت کوتوالی پولیس سرکل) کے ایک مکان پر دھاوا کیا اور 50 سے زائد افراد کو تحویل میں لے لیا۔ ان پر الزام ہے کہ وہ لوگوں کو عیسائی بنارہے تھے۔

دھرم پریورتن کا پروگرام اتوار کے دن بیماروں کے علاج کے لئے دعائیہ اجتماع کے نام پر چل رہا تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پادری ابراہم، شہادت پورہ کالونی علاقہ میں گزشتہ 5 برس سے وجیندر راج بھر کے مکان میں اجتماع کررہا تھا۔پڑوسیوں کو اس پر اعتراض تھا۔

پڑوسیوں کا ماننا ہے کہ یہاں تبدیلی مذہب / دھرم پریورتن کا پروگرام چل رہا ہے۔ ہندو جاگرن منچ کے بھانوپرتاپ سنگھ نے پولیس کو اطلاع دی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس دھنننجئے مشرا نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ جبری تبدیلی مذہب کا پتہ چلا تو کارروائی ہوگی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.