یوروپ

قرآن مجید کی بے حرمتی اشتعال انگیز فعل ہے، یورپی یونین

یورپی یونین نے کہا کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی جارحانہ عمل اور اشتعال انگیز فعل ہے، مذہب، عقیدے اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے کھڑے ہیں۔

بروسیلز: یورپی یونین کی جانب سے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قرآن مجید کی بے حرمتی اشتعال انگیز فعل ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی مذمت کی گئی ہے، یورپی یونین کا کہنا ہے کہ قرآن مجید کی بے حرمتی اشتعال انگیز فعل ہے، وقت آ گیا ہے کہ باہمی افہام و تفہیم اور احترام کے لیے ساتھ کھڑے ہو جائیں۔

یورپی یونین نے کہا کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی جارحانہ عمل اور اشتعال انگیز فعل ہے، مذہب، عقیدے اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے کھڑے ہیں۔

سوئیڈن میں ہونے والے اس مکروہ فعل کے خلاف ایران اور عراق میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جب کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کے بعد او آئی سی کی جانب سے آئندہ ہفتے جدہ میں اجلاس بلا لیا گیا ہے۔