یوپی کے جنگل میں 3 لاپتہ لڑکیوں کے ڈھانچے دستیاب

لڑکیاں اپنی ماں سے ضلع مرزا پور کے ہالیہ علاقہ میں واقع گاؤں بیلاہی سے ایک ماہ قبل روانہ ہوئی تھیں جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھیں۔ ماں اب ڈھانچے ملنے کے بعد مفرور ہے۔

مرزا پور (یو پی): یو پی میں تین چھوٹی لڑکیوں کے ڈھانچوں کے بارے میں اطلاع ملی ہے جو گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ تھیں۔

یہ ڈھانچے یہاں ہارا علاقہ کے جنگل میں دستیاب ہوئے۔

لڑکیاں اپنی ماں سے ضلع مرزا پور کے ہالیہ علاقہ میں واقع گاؤں بیلاہی سے ایک ماہ قبل روانہ ہوئی تھیں جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھیں۔ ماں اب ڈھانچے ملنے کے بعد مفرور ہے۔

ڈھانچوں کو پوسٹ مارٹم اور فورنسک جانچ کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

اسٹیشن آفیسر (ایس او) ہالیہ راجکمار سنگھ نے کہا کہ بعض مقامی دھنگروں کو جنگل میں ڈھانچے دکھائی دیئے جس کے بعد انہوں نے لڑکیوں کے بھائی اور رشتہ داروں کو چوکس کردیا۔

یہ لوگ مقام پر پہنچے اور ان کی شناخت وہاں پڑے ہوئے کپڑوں کی مدد سے کی۔

پولیس نے بتایا کہ ڈھانچوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ ایس او نے بتایا کہ مفرور ماں کو تلاش کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.