یوپی کے دینی مدارس میں ریاضی تاریخ اور سائنس لازمی

آئندہ تعلیمی سال سے این سی ای آر ٹی کے نصاب کے مطابق یہ مضامین پڑھائے جائیں گے۔ یہ فیصلہ یوپی بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن (یوپی بی ایم ای) نے کیا ہے۔

لکھنو: مدرسہ ایجوکیشن کو دیگر اسکولوں کی تعلیم کے برابر کردینے اترپردیش میں مسلمہ دینی مدارس کے طلبا کو ابتدائی ریاضی‘ تاریخ‘ ابتدائی سائنس اور شہریت لازمی مضامین کے طورپر پڑھائی جائے گی۔

 آئندہ تعلیمی سال سے این سی ای آر ٹی کے نصاب کے مطابق یہ مضامین پڑھائے جائیں گے۔ یہ فیصلہ یوپی بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن (یوپی بی ایم ای) نے کیا ہے۔ فی الحال یہ مضامین اختیاری ہیں لیکن اب انہیں سکندری سطح تک سی بی ایس ای پیٹرن پر پڑھایا جائے گا۔

 بورڈ نے یہ بھی فیصلہ کی ہے کہ کامل (گریجویشن) اور فاضل (پوسٹ گریجویشن) فائنل ائیر امتحانات 25  اکتوبر تا 30  اکتوبر آف لائن لئے جائیں۔ یوپی میں لگ بھگ 16ہزار مدرسے ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.