تعلیم و روزگار

مرکزی محکمہ جات میں اسٹینو گرافرس کی مخلوعہ جائیدادیں تقررات کیلئے اعلامیہ کی اجرائی

اسٹاف سلکشن کمیشن کی جانب سے مختلف مرکزی محکمہ جات میں مخلوعہ اسٹینو گرافر کے عہدوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا۔

حیدرآباد: اسٹاف سلکشن کمیشن کی جانب سے مختلف مرکزی محکمہ جات میں مخلوعہ اسٹینو گرافر کے عہدوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا۔

جملہ1207 اسٹینو گرافرس (گروپ۔ بی نان گزیٹیڈ) اسٹینو گرافرس(گروپ۔ سی) کے عہدوں پر تقررات کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہے۔

اہل امیدوار23اگست تک آن لائن طور پر درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق جملہ1207 عہدوں میں اسٹینو گرافر گریڈسی کے93 اور اسٹینو گرافر گریڈ ڈی کے 1114پوسٹس ہیں۔

درخواست داخل کرنے کیلئے امیدواروں کا 12ویں (انٹر میڈیٹ) کامیاب ہونا ضروری ہے۔ اسٹینو گرافرس گریڈ کے کیلئے یکم اگست2023 تک18 تا33 سال اور اسٹینو گرافر گریڈ ڈی کیلئے یکم اگست2023 تک18 تا27 سال کا ہونا ضروری ہے۔

درخواست داخل کرنے کیلئے100روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ ایس سی، ایس ٹی، خواتین اور معذورین کو ادائیگی فیس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ اکتوبر میں کمپیوٹر بیڈٹسٹ کے ذریعہ انتخاب کیا جائے گا۔

مکمل تفصیلاتhttp://ssc.nic.in سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

دونوں تلگو ریاستوں میں گنٹور، کرنول، راجمندری، تروپتی، وجئے واڑہ، وشاکھا پٹنم، حیدرآباد اور ورنگل امتحانی مراکز رہیں گے۔