یوگی حکومت کا ایک اور وزیر مستعفی، یوپی میں بی جے پی کو دوسرا دھکا

اترپردیش بی جے پی میں استعفوں کی فہرست طویل ہوتی جارہی ہے۔ تاحال 6 ارکان اسمبلی بشمول سوامی پرساد موریہ پارٹی چھوڑچکے ہیں۔ خبر ہے کہ مزید استعفے دیئے جانے والے ہیں۔

لکھنو: اترپردیش میں برسراقتدار بی جے پی کو ایک اور دھکا پہنچا ہے۔ ریاستی وزیر داراسنگھ چوہان چہارشنبہ کے دن یوگی آدتیہ ناتھ حکومت سے مستعفی ہوگئے۔ ایک دن قبل سوامی پرساد موریہ نے مجلس وزرا چھوڑدی تھی۔ گورنر کے نام سخت مکتوب میں داراسنگھ چوہان نے لکھا کہ یوگی حکومت دلتوں‘ دیگر پسماندہ طبقات (او بی سیز) اور کمزورطبقات کی امنگیں پوری کرنے میں ناکام رہی۔

 اس نے نوجوانوں کے مسائل سے بے رخی برتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت دلتوں کے لئے ریزرویشن کے معاملہ سے صحیح طریقہ سے نہیں نمٹ رہی۔ داراسنگھ چوہان وزیر ماحولیات و جنگلات تھے۔ وہ 2015 میں بی جے پی میں شامل ہونے سے قبل بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ تھے۔ وہ مؤ سے منتخب ہوئے اور او بی سی قائد ہیں۔

اترپردیش بی جے پی میں استعفوں کی فہرست طویل ہوتی جارہی ہے۔ تاحال 6  ارکان اسمبلی بشمول سوامی پرساد موریہ پارٹی چھوڑچکے ہیں۔ خبر ہے کہ مزید استعفے دیئے جانے والے ہیں۔

 بی جے پی نے اس پیشرفت پر باقاعدہ ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے لیکن پارٹی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ان قائدین کو پتہ ہے کہ ان کی کارکردگی خراب ہونے کی وجہ سے انہیں اس بار ٹکٹ نہیں ملے گا  وہ اس لئے یہ قدم اٹھارہے ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.