یوگی کے دورہ کے بعد ایس پی ورکرس نے صفائی کی

سماج وادی پارٹی یوتھ ورکرس نے گنگا جل (گنگا کا پانی) چھڑک کر یہ صفائی کی۔ اس سلسلہ میں چہارشنبہ کو صفائی کے عمل کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔ بعد میں ایک کیس درج کیا گیا۔

سمبھل (یوپی): سماج وادی پارٹی یوتھ ورکرس نے ان مقامات کی صاف صفائی کا عمل کیا جہاں یوپی چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع سمبھل کا دورہ کیا تھا۔

 ورکرس نے گنگا جل (گنگا کا پانی) چھڑک کر یہ صفائی کی۔ اس سلسلہ میں چہارشنبہ کو صفائی کے عمل کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔ بعد میں ایک کیس درج کیا گیا۔

 جس کے بعد سماج وادی پارٹی یواجن سبھا ریاستی صدر بھاؤیش یادو اور 8 تا 10 دیگر کو حراست میں لے لیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس چاکریش مشرا نے جمعرات کو یہ بات بتائی۔

چیف منسٹر نے  275 کروڑ روپے کے پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور ایک جلسہ عام سے سمبھل ضلع میں منگل کو خطاب کیا تھا۔

جس کے ایک دن بعد سماج وادی پارٹی اپوا کارکنوں نے شدھی کرن (صفائی) عمل ان مقامات پر کیا جہاں چیف منسٹر نے جلسہ عام سے خطاب کیا تھا اور ہیلی پیڈ کی بھی صفائی گنگا جل سے کی۔

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.