آسام میں بجرنگ دل کارکنوں نے کرسمس تقاریب کو درہم برہم کردیا

کچار کی سپرنٹنڈنٹ پولیس رمن دیپ کور نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ ٹاؤن میں کھلے میدان میں کرسمس تقاریب منائے جانے کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

سلچر(آسام): آسام کے ضلع کچار کے سلچر میں شرپسندوں نے کرسمس پروگرام درہم برہم کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کو یہ تقاریب نہیں منانی چاہئیں۔

ہفتہ کی شام کے اس واقعہ میں ملوث 7نوجوانوں کو حراست میں لیاگیا ہے۔

کچار کی سپرنٹنڈنٹ پولیس رمن دیپ کور نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ ٹاؤن میں کھلے میدان میں کرسمس تقاریب منائے جانے کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

بعض لڑکے وہاں گئے اور انہوں نے ہندوؤں سے کہا کہ وہ کرسمس تقاریب میں حصہ نہ لیں۔ انہوں نے کرسمس تقاریب پراعتراض نہیں کیا۔ رمن دیپ کور نے کہا کہ پولیس کو کوئی شکایت نہیں ملی لیکن اس کے باوجود اس نے نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس نے کہا کہ ہم تحقیقات کررہے ہیں۔ ہمیں تاحال کسی گروپ کے اس میں ملوث ہونے کی جانکاری نہیں ملی ہے تاہم مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ شرپسندوں کا تعلق بجرنگ دل سے ہے۔

عینی شاہدین کے بموجب نوجوانوں نے گلے میں بھگوا پٹے ڈال رکھے تھے اور جئے شری رام کی نعرے لگارہے تھے۔ انہوں نے وہاں موجود لوگوں کے ساتھ ہاتھاپائی کی۔

یہ واقعہ کل رات تقریباً 9بجے پیش آیا۔ میدان میں سلچر کے کئی لوگ کرسمس تقاریب منارہے تھے۔ وہ سیلفیاں لے رہے تھے۔ نوجوانوں سے جب یہ پوچھا گیاکہ وہ خلل اندازی کیوں کررہے ہیں توشرپسندوں نے جواب دیاکہ ہندوؤں کو تلسی دیوس مناناچاہئیے جو کرسمس کے دن ہی پڑتا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.