جرائم و حادثات

شوہر کے قتل کے الزام میں خاتون اور اس کا آشنا گرفتار

پولیس نے لاش کی شناخت سبزی فروش سنیل کوتیرے (28) ساکن چولے گاؤں ڈومبیولی کی حیثیت سے کی۔ پولیس نے مختلف سراغوں پر کام کیا اور منگل کو مقتول کی اہلیہ کومل کوتیرے اور اس کے آشنا مونو کمار ترلوکناتھ کھاروار (28) سبزی فروش کو گرفتار کرلیا۔

تھانے: پولیس نے ایک24سالہ خاتون اور اس کے آشنا کو گرفتار کرلیا جن پر شوہر کو قتل کرکے لاش کو پہاڑی علاقہ میں پھینکنے کا الزام ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سہاپور ڈیویژن وکاس نائیک کے مطابق 24/ اپریل کو نامعلوم شخص کی لاش ناسک ممبئی شاہراہ کے کسارا گھاٹ وادی میں مندر کے عقب میں دستیاب ہوئی۔

متعلقہ خبریں
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
بیوی کو بطور نان نفقہ ماہانہ60ہزار روپئے کی رقم زیادہ نہیں: ہائی کورٹ

  پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا۔ بعد ازاں پولیس نے لاش کی شناخت سبزی فروش سنیل کوتیرے (28)  ساکن چولے گاؤں ڈومبیولی کی حیثیت سے کی۔ پولیس نے مختلف سراغوں پر کام کیا اور منگل کو مقتول کی اہلیہ کومل کوتیرے اور اس کے آشنا مونو کمار ترلوکناتھ کھاروار (28) سبزی فروش کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کو بیوی کے چال چلن پر شبہ تھا اور اس مسئلہ پر دونوں میں اکثر جھگڑا ہوتا تھا۔ بعد ازاں خاتون نے اپنے آشنا اوراس کے مددگار کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کرنے کی سازش رچی۔ 12اور 13/ اپریل کی درمیانی شب تینوں نے مقتول پر لوہے کی سلاخ سے وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا اور لاش کو ٹمپو میں ڈال کر ڈومبیولی سے گھاٹ سیکشن لے گئے اور وادی میں پھینک دیا۔

لاش کی دستیابی کے بعد پولیس نے حادثاتی موت کا کیس درج کیا۔ تحقیقات کے بعد انہوں نے قتل اور دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ آشنا کے مددگار کو گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے۔