آسام میں بیدخلی کی مہم فی الفور روک دیں: بدرالدین اجمل

کئی دوسری سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی جن میں کانگریس اورسی پی آئی ایم بھی شامل ہیں اس سے پہلے یہ درخواست کی گئی تھی کہ بیدخلی کی مہم کو روک دیاجائے۔

گوہاٹی: اے آئی یوڈی ایف سربراہ ولوک سبھاایم پی بدرالدین اجمل نے آج صدرجمہوریہ رام ناتھ کووندسے اپیل کی کہ وہ آسام کے ضلع درانگ کے علاقہ ڈھول پورمیں بیدخلی کی کاروائی کو فوری رکوائیں جس کے باعث گزشتہ ماہ کسانوں اورپولیس کے درمیان خونریزتصادم ہواہے اوردوافراد کی موت واقع ہوگئی ہے‘ جس میں ایک12 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

اس بارے میں اظہارتشویش کرتے ہوئے کہ بیدخلی کی مہم سے آسام میں سماجی عدم استحکام پیداہوسکتاہے اجمل نے صدرجمہوریہ کووندکے نام یادداشت میں یہ بھی خواہش کی کہ پہلے ہی سے بیدخل کردہ افرادکی بازآبادکاری کی جائے اور23 ستمبر کوبیدخلی کی مہم کے باعث تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء اورزخمیوں کومعاوضہ ادا کیا جائے۔

کئی دوسری سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی جن میں کانگریس اورسی پی آئی ایم بھی شامل ہیں اس سے پہلے یہ درخواست کی گئی تھی کہ بیدخلی کی مہم کو روک دیاجائے۔

اجمل نے جنہوں نے بیدخلی کوغیرانسانی قراردیایہ بھی اپیل کی کہ دریائے برہمپترا کے راستہ میں تبدیلی کے باعث اراضیات سے محروم ہوجانے والوں کو اندرونی طورپر بے گھرفرد کا صداقت نامہ جاری کیاجائے اورفائرنگ کے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں۔

پرزورالفاظ میں یہ کہتے ہوئے کہ بیدخل کردہ افراد ہندوستانی شہری ہیں اوران کے پاس اپنی شہریت کے حق میں تمام ضروری دستاویزات ہیں اے آئی یوڈی ایف لیڈر نے آسام میں برسراقتدار بی جے پی زیر قیادت حکومت پرالزام عائد کیاکہ وہ لسانی اقلیتی طبقہ کونشانہ بنارہی ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.