آسام میں 4.1 شدت کا زلزلہ

دوپہر تقریباً 1:12 بجے محسوس کیا گیا جھٹکہ قومی مرکز برائے طبقات الارض (این سی ایس) کے مطابق سطح زمین سے 10 کیلو میٹر گہرائی میں پیش آیا۔

گوہاٹی: رچٹر زلزلہ پیما پر درج کردہ 4.1 شدت کے زلزلہ سے گوہاٹی اور آسام کے دیگر حصے آج دہل گئے۔

دوپہر تقریباً 1:12 بجے محسوس کیا گیا جھٹکہ قومی مرکز برائے طبقات الارض (این سی ایس) کے مطابق سطح زمین سے 10 کیلو میٹر گہرائی میں پیش آیا۔

این سی ایس نے بتایا کہ زلزلہ کا مبدأ آسام کے ضلع کامروپ جو گوہاٹی سے شمال مغرب کی سمت 38 کیلو میٹر دور، جو 2.07 عرضِ بلد اور 91.36 طول بلد پر واقع تھا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.