بنگال کی 4 نشستوں پر ٹی ایم سی کی شاندار جیت

برسراقتدار ترنمول کانگریس نے منگل کے دن مغربی بنگال کی تمام 4 نشستوں پر شاندار جیت درج کی۔ رائے دہی 30 اکتوبر کو ہوئی تھی۔ چیف منسٹر ممتا بنرجی نے تمام 4 فاتح امیدواروں کو مبارکباد دی۔

کولکتہ: برسراقتدار ترنمول کانگریس(ٹی ایم سی) نے منگل کے دن اپنے حریفوں سے 4 نشستیں ریکارڈ اکثریت سے چھین لیں۔ اس نے ضمنی الیکشن میں شاندار جیت حاصل کی جس کے لئے رائے دہی 30  اکتوبر کو ہوئی تھی۔ ٹی ایم سی نے اضلاع کوچ بہار اور ناڈیہ کی 2 نشستیں دنہٹہ اور شانتی پور بھاری اکثریت کے ساتھ بی جے پی سے چھین لیں۔

 294 رکنی مغربی بنگال اسمبلی میں اب اس کے ارکان کی تعداد 215 ہوگئی ہے۔ بی جے پی نے جس کی سابقہ شکل جن سنگھ کو بنگال کے ہندومہا سبھا قائد شیاما پرساد مکرجی نے قائم کیا تھا‘ 2 نشستیں گنوادیں۔ اسمبلی میں اب وہ 77 سے 75  ارکان پر آگئی۔

برسراقتدار ٹی ایم سی نے اضلاع شمالی 24 پرگنہ اور جنوبی 24 پرگنہ کی 2 اسمبلی نشستیں خردہ اور گوسابا برقرار رکھیں۔ ٹی ایم سی نے جملہ 75.02 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ بی جے پی کو تقریباً 14.48 فیصد ووٹ ملے۔

چیف منسٹر ممتا بنرجی کی مبارکباد

برسراقتدار ترنمول کانگریس نے منگل کے دن مغربی بنگال کی تمام 4 نشستوں پر شاندار جیت درج کی۔ رائے دہی 30  اکتوبر کو ہوئی تھی۔ چیف منسٹر ممتا بنرجی نے تمام 4 فاتح امیدواروں کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ نتیجہ بتاتا ہے کہ بنگال ہمیشہ‘ پروپگنڈہ اور نفرت کی سیاست پر ترقی اور اتحاد کو ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی جیت ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.