بی جے پی رکن اسمبلی کرشنا کلیانی‘ ترنمول کانگریس میں شامل

کرشنا کلیانی نے کہا کہ دیبا شری ان کے خلاف سازش کررہی ہے۔ اسمبلی انتخابات کے بعد مکل رائے سمیت پانچ ممبران اسمبلی بی جے پی چھوڑ چکلے ہیں۔

کولکتہ: بنگال بی جے پی کو دھکچے لگنے کا سلسلہ جاری ہے۔اب رائے گنج سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی کرشنا کلیانی جنہوں نے یکم اکتوبر کو بی جے پی چھوڑ دی تھی نے قیاس آرائیوں کے مطابق آج پارٹی کے سیکریٹری جنرل پارتھوچٹرجی کی موجود گی میں ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے۔

کرشنا کلیانی نے بی جے پی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے رائے گنج سے بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ و دیباشری چودھری کی تنقید کرتے پہوئے کہا کہ بی جے پی کی ڈسپلنری کمیٹی نے بی جے پی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرنے سے قبل ہی رائے گنج کے ایم ایل اے کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دیبا شری ان کے خلاف سازش کررہی ہے۔اسمبلی انتخابات کے بعد مکل رائے سمیت پانچ ممبران اسمبلی بی جے پی چھوڑ چکلے ہیں۔ دوسری طرف جگناتھ سرکار اور نشیتھ پرمانک نے ایم پی رہنے کے لیے اسمبلی کی رکنیت کے طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ 30 اکتوبر کو ضمنی انتخاب ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.