بی جے پی کوجھٹکا: اداکارہ شرابنتی چٹرجی نے بی جے پی چھوڑدی

بنگلہ ادکارہ شرابنتی چٹرجی نے آج ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بنگال کی ترقی کےلئے بی جے پی میں اس سال شمولیت اختیار کی تھی مگر بی جے پی میں بنگال کی ترقی کےلئے خلوص اور نیت کا فقدان ہے اس لئے میں پارٹی سے قطع تعلق کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

کلکتہ: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات بی جے پی کا مشہور چہرا اور ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر پارتھو چٹرجی کے خلاف بہالا مغرب بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنے والی مشہور بنگالی اداکارہ شرابنتی چٹرجی نے آج بی جے پی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

بنگلہ ادکارہ شرابنتی چٹرجی نے آج ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بنگال کی ترقی کےلئے بی جے پی میں اس سال شمولیت اختیار کی تھی مگر بی جے پی میں بنگال کی ترقی کےلئے خلوص اور نیت کا فقدان ہے اس لئے میں پارٹی سے قطع تعلق کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مغربی بنگال کے سینئر وزیر پارتھو چٹرجی سے وہ50,884ووٹوں سے ہار گئی تھیں ۔ چٹرجی نے اس سوال کہ کیا وہ ترنمول کانگریس میں شامل ہوں گی؟ چٹرجی نے جواب دیاکہ یہ وقت پر چھوڑ دیں ۔ اسمبلی انتخابات کے بعد بی جے پی میں بھگدڑ مچی ہوئی ہے اور کئی لیڈران بی جے پی چھوڑ کر جارہے ہیں ۔

اب تک پانچ ممبران اسمبلی مکل رائے، کرشنا کلیانی، تنموئے گھوش، بسواجیت داس اور سومین رائے ۔ پچھلے ایک مہینے میں ترنمول کانگریس میں واپس آئے ہیں۔ سابق مرکزی وزیر بابل سپریو بی جے پی چھوڑ کر 18 ستمبر کو ممتا بنرجی کی قیادت والی پارٹی میں شامل ہو گئے۔ مغربی بنگال کے سابق وزیر راجبیب بنرجی نے بھی 31 اکتوبر کو بھگوا پارٹی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے۔

شرابنتی چٹرجی کا ٹوئیٹ آنے کے بعد بی جے پی میں ایک بار پھر الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر کیلاش وجے ورگیہ اور دلیپ گھوش کی تنقید کرتے ہوئے سابق گورنر تتاگت رائے نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کو بی جے پی میں شامل کرنے والے کہاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی بنگال میں جو صورت حال ہے وہ عجیب و غریب ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ دلیپ گھوش اور بی جے پی کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجے ورگی نے مارچ میں شرابنتی چٹرجی کو پارٹی کا جھنڈا تھمایا تھا ۔ خیال رہے کہ تتاگت رائے نے بی جے پی میں فلمی و ٹی وی چینلوں کے اداکاروں کو پارٹی میں شامل کرنے کی سخت مخالفت کی تھی ۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.