تریپورہ فرقہ وارانہ تشدد، مرکز کو سپریم کورٹ کی نوٹس

بنچ نے معاملہ کی آئندہ سماعت 13دسمبر کو مقرر کی۔

نئی دہلی: سپریم ک ورٹ نے پیر کے دن ایک درخواست پر نوٹس جاری کی جس میں تریپورہ میں فرقہ وارانہ تشدد کی آزادانہ ایس آئی ٹی تحقیقات کرانے کی گذارش کی گئی۔

وکیل احتشام ہاشمی نے وکیل پرشانت بھوشن کے ذریعہ داخل درخواست میں مرکز‘ڈی جی پی تریپورہ اور حکومت تریپورہ کو فریق بنایا۔

جسٹس ڈی وائی چندرچوڈ کی بنچ نے درخواست گذار کے وکیل کو اجازت دی کہ وہ مرکزی ایجنسی اور تریپورہ کے وکیل کو درخواست کی کاپی دے۔

بنچ نے معاملہ کی آئندہ سماعت 13دسمبر کو مقرر کی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.