جھارکھنڈ میں ماؤسٹوں نے ریل پٹریاں دھماکہ سے اڑادیں

ای سی آر ریلوے کے ترجمان پی کے مشرا نے بتایا کہ کل رات کے دھماکہ میں ایک ڈیزل انجن کو نقصان پہنچا۔ کئی گاڑیوں کا رخ موڑدیا گیا۔ریاستی حکومت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ میدی نگر تا رانچی مسافر بسوں کی آمدورفت بھی روک دی گئی۔

لتیہر؍ میدی نگر: ممنوعہ سی پی آئی (ماؤسٹ) ارکان نے ہفتہ کی صبح جھارکھنڈ کے ضلع لتیہر میں ریلوے پٹریوں کا ایک حصہ دھماکہ سے اڑادیا جس کے نتیجہ میں برککانہ۔ گڑھوا روٹ پر ٹرین سروس درہم برہم ہوگئی۔ کل رات لگ بھگ 12:30 بجے رِچوگھوٹا اور ڈیمو اسٹیشنوں کے درمیان ریلوے پٹریوں پر دھماکہ ہوا۔

ممنوعہ تنظیم نے اپنے سرکردہ لیڈر پرشانت بوس عرف کشن دا(کشن بھائی) کی گرفتاری کے خلاف ہفتہ کے دن ملک گیر بند منانے کی اپیل کی۔ کشن بھائی کے سر پر جھارکھنڈ پولیس نے ایک کروڑ کے انعام کا اعلان کررکھا تھا۔ وہ جھارکھنڈ‘ بہار‘ مغربی بنگال‘ اوڈیشہ‘ چھتیس گڑھ‘ آندھراپردیش اور مہاراشٹرا میں حملوں اور آتشزنی کے 100 سے زائد واقعات کا ماسٹر مائنڈ بتایا جاتا ہے۔

ای سی آر ریلوے کے ترجمان پی کے مشرا نے بتایا کہ کل رات کے دھماکہ میں ایک ڈیزل انجن کو نقصان پہنچا۔ کئی گاڑیوں کا رخ موڑدیا گیا۔ریاستی حکومت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ  میدی نگر تا رانچی مسافر بسوں کی آمدورفت بھی روک دی گئی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.