فرہاد حکیم کی مسلسل دوسری بار بحیثیت میئر کولکتہ حلف برداری

حکیم جو ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی کے قریبی مددگار ہیں۔ 2018ء کے وسط میں پہلی بار میئر منتخب ہوئے تھے جب چیف منسٹر کے ساتھ اختلافات کے سبب سووں۔ چٹرجی کو میئر کے عہدہ سے مستعفی ہونا پڑا تھا۔

کولکتہ: مغربی بنگال کے وزیر حمل و نقل و امکنہ فرہاد حکیم نے آج مسلسل دوسری بار کولکتہ میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے میئر کی حیثیت سے حلف لیا۔ عارضی اسپیکر رام پیارے رام نے کے ایم سی کامپلکس کے لانس پر انہیں عہدے اور راز کا حلف دلایا۔

مالا رائے نے 144 وارڈس پر مشتمل کے ایم سی کی صدرنشین کی حیثیت سے حلف لیا۔ چیف منسٹر ممتا بنرجی کی زیرقیادت ترنمول کانگریس 19 دسمبر کو منعقدہ بلدی انتخابات میں 134 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ باوقار کے ایم سی میں بھرپور اکثریت حاصل کی۔ 62 سالہ حکیم جو ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی کے قریبی مددگار ہیں۔

2018ء کے وسط میں پہلی بار میئر منتخب ہوئے تھے جب چیف منسٹر کے ساتھ اختلافات کے سبب سووں۔ چٹرجی کو میئر کے عہدہ سے مستعفی ہونا پڑا تھا۔ حلف برداری کے فوری بعد حکیم نے کہا کہ وہ پارٹی کے وفادار کارکن ہیں اور بنرجی کی خواہشات کی تکمیل کرنے اور ان کے ویژن کو حاصل کرنے عوام کی حتی الامکان خدمت کریں گے تاکہ کولکتہ عالمی لحاظ سے بہترین شہر بن جائے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.