ممتا بنرجی پر ناشائستہ زبان استعمال کرنے گورنر دھنکر کا الزام

دھنکر نے 16 دسمبر کو گوامیں چیف منسٹر کی ریالی کا ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا آپ کا یہ موقف ”راج بھون میں ایک راجہ“ ٹھیس پہنچانے والا اور دستوری اصولوں، حقیقت یا صورتِ حال کے مطابق نہیں ہے۔

کولکتہ: گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر نے چیف منسٹر ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس کے خلاف اپنی تنقیدوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ ممتا بنرجی کی ایک تقریر کا ویڈیو اَپلوڈ کرتے ہوئے دھنکر نے چیف منسٹر پر الزام عائد کیا کہ وہ گورنر کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرتے ہوئے ان کی توہین اور انہیں بدنام کررہی ہیں اور آمریت کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

دھنکر نے 16 دسمبر کو گوامیں چیف منسٹر کی ریالی کا ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا آپ کا یہ موقف ”راج بھون میں ایک راجہ“ ٹھیس پہنچانے والا اور دستوری اصولوں، حقیقت یا صورتِ حال کے مطابق نہیں ہے۔ اس معاملہ میں آپ سے بات چیت کرنا چاہتا ہوں، کیوں کہ ہم دونوں دستوری عہدیدار ہیں اور ہمیں عوام کی خدمت کے لیے ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اسے ترجیح دیں گی اور ہنگامی بات چیت کے لیے وقت نکالیں گی۔

گورنر، چیف منسٹر کی تقریر کا حوالہ دے رہے تھے، جس میں انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ”راج بھون میں ایک راجہ بیٹھا ہوا ہے، وہ کیا نہیں کہتا ہے؟ وہ بی جے پی کے صدر سے بھی بڑا ہے اور ایسے انداز میں بات کرتا ہے جیسے بی جے پی کا کل ہند صدر ہو“۔ بہرحال گورنر کے ٹوئٹر بیانات پر ترنمول کانگریس نے ہنوز کوئی ردّ عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.