نتیش کمار سے بڑا گھمنڈی کوئی نہیں: لالو پرساد یادو

کانگریس میں جاری خانہ جنگی پر لالو پرساد یادو نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت اچھی طرح واقف ہے کہ آر جے ڈی نے مرکز میں کانگریس کی کس طرح مدد کی تھی۔

پٹنہ: راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو نے منگل کے دن چیف منسٹر بہار نتیش کمار کو نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ وہ ملک میں انتہائی گھمنڈی شخص ہیں۔ لالو پرساد نے کہا کہ نتیش کمار کی نظر‘ وزیراعظم کی کرسی پر تھی۔ ان کے پارٹی قائدین انہیں امکانی وزیراعظم کے طورپر پیش کررہے تھے۔

 بی جے پی اعلیٰ قیادت اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہے۔ ملک کا وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور ہوتے ہی نتیش بابو‘ بی جے پی کی گود میں بیٹھ گئے اور بہار میں حکومت بنالی۔ نتیش کمار نے کہا کہ وہ لالو پرساد یادو کی باتوں پر کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے۔

 کانگریس میں جاری خانہ جنگی پر لالو پرساد یادو نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت اچھی طرح واقف ہے کہ آر جے ڈی نے مرکز میں کانگریس کی کس طرح مدد کی تھی۔کانگریس کے چھوٹے قائدین ہماری خدمات کو سمجھ نہیں سکتے۔ لالو یادو نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ کانگریس آج بھی ملک میں اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کررہی ہے اور اپوزیشن کو متحد کررہی ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.