کولکتہ میں برج خلیفہ کے طرز پر پنڈال بنائے جانے پر اعتراضات

ائیر پورٹ اتھارٹی نے اعتراض کیا تھا کہ چوں کہ ائیرپورٹ کے قریب ہے۔ اس کی لائٹ کی وجہ سے طیارے کو لینڈنگ اور اڑان بھرنے میں دشواری ہورہی ہے۔

کلکتہ: شری بھومی اسپورٹنگ کلب کے ذریعہ’برج خلیفہ کی طرز پر بنایا گیا پوجا پنڈال کی لائٹ ائیر پورٹ اتھارٹی کے اعتراض کے بعد بند کردیا گیا ہے۔ تاہم اب ترنمول کانگریس کے لیڈروں کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ہگلی کے سیرام پور سے ممبر پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے شری بھومی اسپورٹنگ کلب کے سربراہ و ریاستی وزیر سوجیت باسو کے کردار پر انگلی اٹھائی ہے۔

خیال رہے کہ برج خلیفہ کی طرز پر بنے پوجا پنڈال کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہورہے تھے۔ دبئی میں واقع برج خلیفہ کی طرزپر یہاں لائٹنگ کی جاتی تھی۔ تاہم ائیر پورٹ اتھارٹی نے اعتراض کیا تھا کہ چوں کہ ائیرپورٹ کے قریب ہے۔ اس کی لائٹ کی وجہ سے طیارے کو لینڈنگ اور اڑان بھرنے میں دشواری ہورہی ہے۔ دوسرے یہ کہ کورونا وائرس کے خطرے کے دوران برج خلیفہ کو دیکھنے کی دعوت دینے پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔

سری رام پور کے گاندھی میدان میں نامہ نگاروں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”سوجیت ایک اچھا لڑکا ہے۔ لیکن اسے زیادہ محتاط رہنا چاہیے تھا۔ ہوائی اڈے کے بعض علاقوں میں لائٹنگ کیلئے علیحدہ اجازت لینی چاہیے۔ یہ اجازت نہیں لی گئی۔ حکومت نے کھلا پنڈال بنانے اورہجوم سے بچنے کی ہدایت دی تھی۔ ایسے میں ہجوم جمع کرنے کے انتظام کیوں کیا گیا۔ کورونا وائرس کو ذہن میں رکھ کر پنڈال بنانا چاہیے تھا۔

خیال رہے کہ ریاستی وزیر سوجیت باسو کی نگرانی میں برج خلیفہ کے طرز پر پنڈال بنائے جانے پر اعتراض کیا جارہا ہے۔ جب وہ ریاستی وزیر ہوتے ہوئے اس طرح کی لاپرواہی وہ کیسے برت سکتے ہیں۔یواین آئی۔نور

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.