گوا میں کامیڈین منور فاروقی کے شو پر امتناع کا مطالبہ

ہندو گروپ نے منور فاروقی پر ہندو دیوی دیوتاؤں کا مذاق اڑانے کا الزام عائد کیا ہے۔

پنجی: گوا میں ایک ہندو گروپ نے 15 نومبر کو پنجی مال میں متنازعہ کامیڈین منور فاروقی کی اسٹانڈ اَپ کامیڈی پر امتناع کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندو گروپ نے منور فاروقی پر ہندو دیوی دیوتاؤں کا مذاق اڑانے کا الزام عائد کیا ہے۔

ہندو جن جاگرن سمیتی نے ضلع کلکٹر نارتھ گوا کو پیش یادداشت میں کہا کہ کامیڈین‘گوا اسمبلی الیکشن 2022سے قبل ماحول خراب کرسکتا ہے اس لئے اس کے پروگرام پر ریاست میں امتناع عائد کردیا جائے۔

سمیتی کے ترجمان جئیش تھالی نے کہا کہ کامیڈین نے ہندو دیوتاؤں کا بے ہودہ مذاق اڑایا ہے۔ وہ ہندو دھرم کی توہین کرنے پر مدھیہ پردیش کی جیل میں 37 دن کاٹ چکا ہے۔ گوا میں پرمود متالک پر امتناع عائد ہوسکتا ہے تو منور فاروقی پر کیوں نہیں؟۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.