حیدرآباد

کاروان میں ایک مکان پر کئی ووٹرس کے نام درج، تلنگانہ میں الیکشن کمیشن کا سروے،

کاروان میں 17,398 مکانات میں 2,20,316، یاقوت پورہ میں 14,883 مکانات میں 1,84,060، راجندر نگر میں 13,901 مکانات میں 1,57,972 ایل بی نگر میں 13,987 مکانات میں 1,48,378 اور ملکاجگری میں 10,649 مکانات میں 1,06,336 رائے دہندوں کی نشاندہی کی گئی۔

حیدرآباد: مرکزی الیکشن کمیشن نے ریاست تلنگانہ میں 7,66,557 مکانات میں 75,97,433 رائے دہندگان کے ہونے کی نشاندہی کی ہے۔ حالیہ عرصہ کے دوران چند سیاسی جماعتوں اور غیر سیاسی تنظیموں کی جانب سے ایک مکان میں بڑی تعداد میں ووٹرس کے ناموں کے اندراج کی شکایتوں کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے گھر گھر سروے کیا گیا۔

اس سروے میں پتہ چلا کہ حیدرآباد اور اس کے اطراف واکناف کے علاقوں میں ایک ہی مکان میں بڑی تعداد میں رائے دہندوں کے ناموں کا اندراج کیا گیا ہے۔

لیکشن کمیشن کی جانب سے جملہ 7,66557 مکانات کا سروے کیا گیا جس میں 75,97,433 ووٹرس کا پتہ چلا ہے۔ ایک ہی مکان نمبر پر زیادہ ووٹس حلقہ اسمبلی کاروان، یاقوت پورہ، اجندر نگر، ایل بی نگر ملکاجگری میں پائے گئے۔

کاروان میں 17,398 مکانات میں 2,20,316، یاقوت پورہ میں 14,883 مکانات میں 1,84,060، راجندر نگر میں 13,901 مکانات میں 1,57,972 ایل بی نگر میں 13,987 مکانات میں 1,48,378 اور ملکاجگری میں 10,649 مکانات میں 1,06,336 رائے دہندوں کی نشاندہی کی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ فارم 8 کے ذریعہ ووٹر کارڈ میں پتہ و دیگر امور کی تبدیلی کیلئے9,00,115 درخواستوں کو حل کیا گیا۔

فارم8کے ذریعہ سب سے زیادہ درخواستیں حلقہ اسمبلی آصف آباد سے 25,026 موصول ہوئی تھی۔ اس کے بعد گدوال، حسنا آباد، خانہ پور اور مکتھل حلقوں سے پتہ ودیگر امور کی تبدیلی کیلئے درخواستیں داخل کی گئی تھی۔

شہری علاقوں میں پتہ کی تبدیلی کیلئے سب سے زیادہ درخواستیں سدی پیٹ سے 18,148، شیر لنگم پلی سے 17,312 اور میڑچل سے 16,569 موصول ہوئی۔