دہلی

آنے والے الیکشن میں ریموٹ ووٹنگ مشین کی کوئی تجویز نہیں

ملک میں آنے والے الیکشن میں ریموٹ الکٹرانک ووٹنگ مشین(آر وی ایم) استعمال کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ غیرمقیم ہندوستانیوں (این آر آئی) ووٹرس کے لئے بھی اسے استعمال کرنے کی تجویز نہیں ہے۔

نئی دہلی: ملک میں آنے والے الیکشن میں ریموٹ الکٹرانک ووٹنگ مشین(آر وی ایم) استعمال کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ غیرمقیم ہندوستانیوں (این آر آئی) ووٹرس کے لئے بھی اسے استعمال کرنے کی تجویز نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس کا مسلمانوں سے غلاموں جیسا برتاؤ: عبدالخالق
ہم نے مقامی مسائل پر الیکشن لڑا : جئے رام رمیش
ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا اعلان

لوک سبھا کو جمعہ کے دن یہ جانکاری دی گئی۔ پارلیمنٹ کے ایوان ِ زیریں میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر قانون کرن رجیجو نے تحریری جواب میں کہا کہ الیکشن کمیشن(ای سی) کے بموجب آنے والے الیکشن میں آر وی ایم متعارف کرانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

جاریہ سال کئی اسمبلیوں کے الیکشن ہونے والے ہیں جبکہ لوک سبھا الیکشن 2024 میں ہوگا۔ وزیر قانون نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے یہ بھی جانکاری دی ہے کہ آر وی ایم کو این آر آئی ووٹرس کے لئے بھی استعمال نہیں کیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ریموٹ ووٹنگ تجویز پر کام ہورہا ہے۔

یہ آسان معاملہ نہیں ہے اور جمہوریت میں فیصلے لینے میں وقت لگتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ پچھلے لوک سبھا الیکشن میں 30کروڑ ووٹرس نے رائے دہی میں حصہ نہیں لیا تھا۔

ان میں شہری رائے دہندے‘ نوجوان اور ڈومیسٹک مائیگرنٹس شامل تھے۔ ریموٹ ووٹنگ پر حالیہ کُل جماعتی اجلاس کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہا تھا کہ مسلمہ جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کامیاب رہی۔