مشرق وسطیٰ

ایلون مسک اسرائیل کا دورہ کریں گے

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک پیر کو اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

یروشلم: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک پیر کو اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے مالک ارب پتی امریکی ایلون مسک آج پیر کو اسرائیل میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ غزہ میں زیر حراست قیدیوں کے رشتہ داروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ کے دفتر نے اتوار کی شام اس ملاقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "ان کی ملاقات کے دوران صدر انٹرنیٹ پر یہود دشمنی کے بڑھتی لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی پر زور دیں گے۔

اسرائیل کے عبرانی میں نشریات پیش کرنے والے چینل 12 نے قبل ازیں اطلاع دی تھی کہ ایلون مسک اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے۔ نیتن یاہو کے دفتر نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ انسانی حقوق کے گروپ مسک پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یہودی مخالف آرا پھیلانے کا الزام لگاتے ہیں۔

مسک کا دورہ غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان چار روزہ جنگ بندی کے موقع پر ہو رہا ہے۔

نتن یاہو نے 18 ستمبر کو کیلیفورنیا میں ایلون مسک سے ملاقات کے دوران ان پر زور دیا کہ وہ ایکس پلیٹ فارم پر یہود مخالف مواد ، اظہار رائے کی آزادی کے تحفظ اور نفرت انگیز تقاریر میں "توازن قائم کریں”۔

مسک نے جواب میں کہا تھا کہ وہ یہود دشمنی اور کسی بھی چیز کے خلاف ہے جو نفرت اور جنگ کو فروغ دیتا ہے۔