مجھے پھر سے نظربند کردیا گیا: محبوبہ مفتی

ایک دن قبل محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کی تدفین ان کے خاندان کی خواہش کے مطابق ہونی چاہئے تھی۔ سید علی شاہ گیلانی‘ چہارشنبہ کی رات انتقال کرگئے۔

سری نگر: جموں وکشمیر کی سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے منگل کے دن کہا کہ انہیں سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر نظربند کردیا گیا ہے۔

 ٹویٹر پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ حکومت ہند‘ افغانوں کے حقوق پر تشویش ظاہر کررہی ہے اور کشمیریوں کو حقوق سے محروم رکھ رہی ہے۔ پی ڈی پی قائد نے ٹویٹ کیا کہ حکومت ہند‘ افغان عوام کے حقوق پر تشویش ظاہر کررہی ہے لیکن کشمیریوں کو دانستہ طورپر ان سے محروم رکھ رہی ہے۔ مجھے آج نظربند کردیا گیا کیونکہ انتظامیہ ک بموجب کشمیر کی صورتِ حال نارمل سے زیادہ بہترہے۔ اس سے اس کا صورتِ حال نارمل ہونے کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب ہوجاتا ہے۔

ایک دن قبل محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کی تدفین ان کے خاندان کی خواہش کے مطابق ہونی چاہئے تھی۔ سید علی شاہ گیلانی‘ چہارشنبہ کی رات انتقال کرگئے۔

 قبل ازیں موں وکشمیر پولیس نے گیلانی کی تدفین کی ویڈیو کلپس جاری کیں کہ مرحوم کی تدفین اسلامی طریقہ سے ہوئی‘ کسی قسم کی کوئی بے حرمتی نہیں ہوئی۔ نعش کو باقاعدہ غسل دیا گیا‘ کفن پہنایا گیا اور قبر میں اتارا گیا‘ فاتحہ پڑھی گئی۔

(آئی اے این ایس)

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.