ملک میں نوکریاں نہیں ہیں: راہول گاندھی

بی جے پی حکومت میں ایسی ”ترقی“ ہوئی ہے کہ سنڈے اور منڈے کا فرق ہی ختم ہوگیا۔ راہول گاندھی نے ہندی میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب روزگار ہی نہ ہو تو کیا فرق پڑتا ہے کہ آج سنڈے ہے یا منڈے۔

نئی دہلی: قائد راہول گاندھی نے روزگار کے مسئلہ پر اتوار کے دن حکومت کو نشانہ تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں ویک آف اور ورکنگ ڈے کے درمیان فرق ختم ہوگیا ہے کیونکہ نوکریاں ہیں ہی نہیں۔

 انہوں نے ٹویٹر پر ایک میڈیا رپورٹ ٹیاگ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کی بڑی آٹوموبائیل کمپنی فورڈ نے ہندوستان میں گاڑیاں بنانا بند کردیا ہے۔ صنعت کے اندرونی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 4ہزار سے زائد چھوٹی فرمس بند ہوچکی ہیں۔

بی جے پی حکومت میں ایسی ”ترقی“ ہوئی ہے کہ سنڈے اور منڈے کا فرق ہی ختم ہوگیا۔ راہول گاندھی نے ہندی میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب روزگار ہی نہ ہو تو کیا فرق پڑتا ہے کہ آج سنڈے ہے یا منڈے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.