ممتا بنرجی نے بھوانی پور سے پرچہ نامزدگی داخل کردیا

ممتا بنرجی تیسری مرتبہ بھوانی پور سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ تاہم نامزدگی جمع کرانے کے بعد چیف منسٹر نے میڈیا کے سامنے کچھ نہیں کہا۔ بھوانی پور میں ترنمول نے دوسری پارٹیوں کے مقابلے میں بہت پہلے انتخابی مہم شروع کر دی تھی۔

کلکتہ: چیف منسٹر ممتا بنرجی نے آج بھوانی پور اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ اداکارہ کوئل ملک کے شوہر اور پروڈیوسر نسپال سنگھ رانے چیف منسٹر کے نام کی تجویز پیش کی۔ فرہاد حکیم کی اہلیہ عصمت حکیم بھی علی پور سروے بلڈنگ میں چیف منسٹر ممتا بنرجی کے نام کی تجویز پیش کی ہے۔ پارٹی کے سابق کونسلر ببلو سنگھ چیف منسٹر کے نام کی تجویز پیش کی۔

ممتا بنرجی آج دو بجے دو پہر علی سروے بلڈنگ پہنچیں ان کے ساتھ نسپل سنگھ رانے، عصمت حکیم اور ایجنٹ وشوانار چٹرجی بھی تھے۔ چیف منسٹر علی پور سروے بلڈنگ میں داخل ہوئیں تو ان کے ساتھ عصمت حکیم اور نسپل رانے بھی تھے۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ کی اہلیہ اور ترنمول کے ایک سرکردہ لیڈر کی اہلیہ عصمت حکیم کی موجودگی کوئی حیران کن نہیں تھا۔لیکن نیسپال رانے کی موجودگی نے بہت سے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔

نامزدگی جمع کرواتے وقت ممتا نے خود انتخابی عہدیداروں سے نسپال سنگھ رن کا تعارف کرایا۔ چیف منسٹر نے کہاکہ وہ اداکارہ کوئل ملک، نسپل سنگھ کے شوہر بھی ہیں۔ وہ بھوانی پور میں رہتے ہے۔ مزید یہ کہ بھوانی پور میں غیر بنگالیوں اور سکھوں کی ایک بڑی تعداد رہتی ہے۔ اس کے نتیجے میں سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ چیف منسٹر ان ووٹروں کو پیغام دینے کیلئے نیسپال سنگھ رانے کا انتخاب کیا ہے۔دوسری طرف بھوانی پور میں گجراتی ووٹوں کی اچھی تعداد ہے۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ممتا بنرجی نے بھوانی پور ایجوکیشن سوسائٹی کے سربراہ میراج شاہ کو اپنے ساتھ رکھا۔

ممتا بنرجی تیسری مرتبہ بھوانی پور سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ تاہم نامزدگی جمع کرانے کے بعد چیف منسٹر نے میڈیا کے سامنے کچھ نہیں کہا۔ بھوانی پور میں ترنمول نے دوسری پارٹیوں کے مقابلے میں بہت پہلے انتخابی مہم شروع کر دی تھی۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.