ممتا بنرجی کے خلاف پرینکا تبریوال میدان میں

پرینکا تبریوال نے دہلی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ انہوں نے کلکتہ یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کی۔ وہ کلکتہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں پریکٹس کرتی ہیں۔

نئی دہلی: بی جے پی نے شہر کی وکیل پرینکا تبریوال کو بھبانی پور اسمبلی حلقہ سے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کے خلاف میدان میں اتارا ہے۔

بھبانی پور میں ضمنی الیکشن 30 ستمبر کو ہوگا۔

پرینکا تبریوال‘ مغربی بنگال میں مابعد الیکشن تشدد کے کیسس لڑرہی ہیں۔

بی جے پی نے جمعہ کے دن 3  امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ملن گھوش‘ شمشیر گنج اور سجیت داس کوجنگی پور سے بھگوا جماعت کا ٹکٹ ملا ہے۔

پرینکا تبریوال نے دہلی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ انہوں نے کلکتہ یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کی۔

وہ کلکتہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں پریکٹس کرتی ہیں۔ انہوں نے تھائی لینڈ کی ازمپشن یونیورسٹی سے ماسٹر آف بزنس اڈمنسٹریشن (ایم بی اے) کی ڈگری بھی لی ہے۔

ذریعہ
آئی ای این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.