ممتا بنرجی کے پاس صرف69 ہزار روپئے نقد اور نوگرام سونا

ممتا بنرجی چیف منسٹر کی حیثیت سے اپنی تنخواہ بھی نہیں لیتی اور اسے ریلیف فنڈ میں جمع کراتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سابق رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے ملنے والا الاؤنس بھی ریلیف فنڈ میں جمع کراتی ہے۔

کلکتہ:  مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے 30 ستمبر کو ہونے والے بھوانی پور ضمنی انتخاب کیلئے اپنا پرچہ نامزدگی کل داخل کیا تھا۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی تفصیلات بھی الیکشن کمیشن کو دی ہیں۔ ان کے مطابق اپریل میں ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات کے مقابل میں ان کے اثاثوں میں کمی آئی ہے۔ ان کے پاس صرف 69 ہزار روپے نقد ہیں جبکہ زیورات کے معاملے میں صرف نو گرام سونا ہے۔

الیکشن کمیشن کو دیے گئے حلف نامہ کے مطابق ممتا بنرجی نے تقریبا 69 ہزار 255 کیش رکھنے کی معلومات دی ہیں۔ نندی گرام سے پرچہ داخل کرتے وقت ممتا بنرجی نے ظاہر کیا تھا ان کے بینک اکاؤنٹم میں تقریبا 12 لاکھ، دو ہزار 356 اکاؤنٹ ہیں۔ ان کے پاس صرف نو گرام زیورات ہوتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی چیف منسٹر کی حیثیت سے اپنی تنخواہ بھی نہیں لیتی اور اسے ریلیف فنڈ میں جمع کراتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سابق رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے ملنے والا الاؤنس بھی ریلیف فنڈ میں جمع کراتی ہے۔ اس کی ذاتی آمدنی کا واحد ذریعہ اس کی کتابیں ہیں جس کے لیے اسے رائلٹی ملتی ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.