جرائم و حادثات

زمینی تنازعہ، بڑے بھائی نے 2 چھوٹے بھائی کا قتل کردیا

گاؤں والوں سے پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ والد نے دو بھائیوں کے نام زمین کردی تھی۔اس پر تین بھائی ناراض تھے۔ایک بھائی اپنے نام زمین کروانا چاہ رہا تھا۔ اسی کو لے کر پنچایت چل رہی تھی۔

آگرہ: اترپردیش کے ضلع آگرہ کے کاگارول علاقے میں منگل کی صبح زمینی تنازع میں بڑے بھائی نے اپنے دو چھوٹے بھائیوں کا کلہاڑی مار کر قتل کردیا۔ اس دوران ثالثی کے لئے آئے والد پر بھی ملزم نے حملہ کر کے زخمی کردیا۔

متعلقہ خبریں
ذہنی طور پر معذور بیٹی کا قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار
فیروزآباد کا نام چندرا نگر رکھنے کی تجویز کو منظوری
نوجوان کی خودکشی، تبدیلی مذہب کیلئے دباؤڈالنے کا الزام

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرام گڑھی کالیا باشندہ راجندر سنگھ اپنے پانچ بیٹوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ ان کی آبائی زمین ہے۔۔ دو لڑکی متھرا میں رہ کر نوکری کرتے ہیں۔ آج وہ بھی گاؤں آئے ہوئے تھے۔ گاؤں میں رہنے والے تین بیٹے زمین کی تقسیم چاہتے تھے ۔ اس کو لے کر گھر میں تنازع ہوتا تھا۔

آج صبح بھی گھر میں زمین کی تقسیم کو لے کر پنچایت ہورہی تھی۔ الزام ہے کہ اسی ضمن میں بڑابھائی کلوا نے ڈنڈا نکال لیا اور چھوٹے بھائیوں سوم پرکاش اور ہم پرکاش کے سر پر حملہ کردیا۔ اس کے بعد کلوا دوڑ کر اندر کمرے میں گیا اور کلہاڑی نکال لایا۔مار پیٹ کے دورمیان اس نے دونوں پر کلہاری سے حملہ کردیا۔

 دونوں لہولہان ہو کر وہیں گر گئے۔ اسی درمیان والد راجندر سنگھ بھائیوں کے درمیان جاری جھگڑے کو ختم کرانے کے لئے آگے بڑھے لیکن کلوا نے ان پر بھی حملہ کردیا۔ اس میں وہ زخمی ہوگئے۔ انہیں ایس این میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔

گاؤں کے لوگ بھی شور سن کر جمع ہوگئے تو حملہ آور اور اس کی حمایت کررہے دونوں بھائی وہاں سے فرار ہوگئے۔ گاؤں والوں سے پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ والد نے دو بھائیوں کے نام زمین کردی تھی۔اس پر تین بھائی ناراض تھے۔ایک بھائی اپنے نام زمین کروانا چاہ رہا تھا۔ اسی کو لے کر پنچایت چل رہی تھی۔