نوجوانوں کو سوامی ویویکا نندا کی تعلیمات پر عمل کا مشورہ

ویویکا نندا انسٹیٹیوٹ آف ہیومن ایکسیلنس کی 22 ویں یوم تاسیس تقریب کو مخالب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف انڈیا نے ان تاثرات اور احساسات کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سوامی ویویکا نندا کی تعلیمات اور نظر یہ کو پیش نظر رکھے ہوئے تحریک حاصل کریں۔

ویویکا نندا انسٹیٹیوٹ آف ہیومن ایکسیلنس کی 22 ویں یوم تاسیس تقریب کو مخالب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف انڈیا نے ان تاثرات اور احساسات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سوامی ویویکا نندا نے ہندوستان میں سیکولرازم کے نظریہ پر عمل آوری پر زور دیا تھا۔ وہ، رواداری اور فلاحی کاموں پر ایقان رکھتے تھے اور اب ہم کو اُن کے نظریات کو روبہ عمل لانے کیلئے سرگرم ہونا چاہئے۔

دہلی سے ورچول خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف انڈیا نے ان تاثرات کا اظہار کیا اور کہا کہ نوجوانوں کو اس سلسلہ میں پیش رفت کرنا چاہئے۔

انہوں نے تحریک جدوجہد آزادی کے دوران نوجوانوں کی قربانیوں کی یاد تازہ کی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حقوق جو کہ ہم کو دئیے گئے ہیں ہزاروں نوجوانوں کی جہدوجہد کا نتیجہ ہے۔

آزادی کے لئے نوجوانوں نے جدوجہد کرتے ہوئے آخر کار ملک کو آزادی دلائی۔ جدوجہد آزادی کی تحریک یا ایمرجنسی کا تاریک دور نوجوانوں کی جدوجہد اور قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

رمنا نے کہا کہ نوجوانوں نے اپنے درخشاں مستقبل کی پروہ نہیں انہیں ملک کی آزادی عزیز تھی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.