نیٹ امتحانات کو ملتوی کیا جائے: راہول گاندھی

راہول نے آج ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند نے طلباء کی مصیبت پر اپنی آنکھیں موند لی ہیں۔ نیٹ امتحانات کو ملتوی کیا جائے، انہیں منصفانہ موقع دیا جائے۔

نئی دہلی: نیٹ امتحانات کی تواریخ میں مداخلت کرنے سے عدالت کے انکار کے بعد سابق کانگریس صدر راہول گاندھی آج کھل کر امیدواروں کی تائید میں آگے آئے۔ راہول نے آج ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند نے طلباء کی مصیبت پر اپنی آنکھیں موند لی ہیں۔ نیٹ امتحانات کو ملتوی کیا جائے، انہیں منصفانہ موقع دیا جائے۔

 اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ نے نیٹ امتحانات کو مؤخر کرنے کیلئے داخل کی گئی درخواستوں کو کل خارج کردیا کیوں کہ جاریہ سال کی تواریخ دیگر امتحانات کے ساتھ ٹکرا رہی ہیں۔ طلباء نے کہا کہ نیٹ امتحانات کی تواریخ دیگر امتحانات بشمول سی بی ایس ای طلباء کے لیے کمپارنمنٹل امتحانات سے ٹکرا رہی ہیں۔

 عدالت نے کہا کہ نیٹ کے لیے 16 لاکھ طلباء امتحانات لکھ رہے ہیں اور اسے مؤخر نہیں کیا جاسکتا۔ واضح رہے کہ نیٹ (انڈر گریجویٹ) 2021ء ملک بھر میں 12 ستمبر کو منعقد ہوگا۔ قبل ازیں یہ یکم اگست کو منعقد کیا جانے والا تھا۔ (آئی اے این ایس)

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.