شمالی بھارت

جتنی چاہے اتنی ایف آئی آر درج کرو، ہم ڈرنے والے نہیں: راہول گاندھی

بھارت جوڑو نیائے یاترا کے 7 ویں دن ضلع بارپیٹا میں اپنے پہلے جلسہ عام سے خطاب میں کانگریس قائد نے چیف منسٹر ہیمنت بشواشرما کو نشانہ ئ تنقید بنایا اور انہیں ملک کا انتہائی بدعنوان چیف منسٹر قراردیا۔

بارپیٹا (آسام): بھیڑ کو مشتعل کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج ہونے کے ایک دن بعد کانگریس قائد راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے دن بی جے پی زیراقتدار ریاست کو للکارا کہ وہ جتنی چاہے اتنی ایف آئی آر درج کرلے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ ڈرنے والے نہیں۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
راہول کی ریالی، بائک چلاتے ہوئے کونڈا سریکھا گرپڑیں
الیکٹورل بانڈس اسکیم، جبری وصولی ریاکٹ: راہول گاندھی (ویڈیو)
راہول گاندھی، بی جے پی کو کڑی ٹکر دینے کسی اور حلقہ کا رخ کریں: ڈی راجہ
مودی کے رام راج میں دلتوں کو نوکری نہیں ملتی: راہول گاندھی

بھارت جوڑو نیائے یاترا کے 7 ویں دن ضلع بارپیٹا میں اپنے پہلے جلسہ عام سے خطاب میں کانگریس قائد نے چیف منسٹر ہیمنت بشواشرما کو نشانہ ئ تنقید بنایا اور انہیں ملک کا انتہائی بدعنوان چیف منسٹر قراردیا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ مجھے پتہ نہیں کہ ہیمنت بشواشرما کو یہ خیال کیسے آیا کہ وہ کیسس درج کرکے مجھے ڈراسکتے ہیں۔

 جتنے چاہے کیسس درج کرلو‘ مزید 25 مقدمے کردو میں ڈرنے والا نہیں۔ بی جے پی‘ آر ایس ایس مجھے دھمکانہیں سکتی۔ گوہاٹی پولیس نے ریاستی دارالحکومت میں تشدد پر منگل کے دن راہول گاندھی اور دیگر کانگریس قائدین کے خلاف ازخود ایف آئی آر درج کی تھی۔

راہول گاندھی نے کہا کہ میں نے مودی کے خاص دوست اڈانی کے خلاف تقریر کی تھی اور میرے خلاف کیس درج ہوا تھا۔ بعدازاں مجھے پارلیمنٹ سے نکال باہر کیا گیا اور میرا سرکاری بنگلہ چھین لیا گیا۔ میں نے خود کنجی حوالہ کی۔ میں ہر ہندوستانی کے دل میں بستا ہوں۔

آسام‘ اوڈیشہ‘ اترپردیش اور تمام دیگر ریاستوں میں میرے لاکھوں گھر ہیں۔ مجمع تالیاں بجارہا تھا۔ کانگریس قائد نے الزام عائد کیا کہ آسام میں کرپشن کا سلسلہ دراز ہے اور یہاں کا چیف منسٹر‘ ملک کا انتہائی کرپٹ چیف منسٹر ہے۔

چیف منسٹر آسام کی بیوی کے ملکیتی میڈیا ہاؤز کے حوالہ سے راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ ٹی وی میڈیا وہ دکھاتا ہے جو شرما ریاست میں دکھانا چاہتے ہیں۔ شرما پر امیت شاہ کا کنٹرول ہے۔ امیت شاہ کے خلاف کوئی کچھ بولتا ہے تو شرما اسے دو منٹ میں نکال باہر کرتے ہیں۔ ترون گوگوئی بھی چیف منسٹر تھے لیکن انہوں نے وہ کیا جو ریاست ِ آسام چاہتی تھی۔

 ترون گوگوئی جی میرے گرو ہیں لیکن میں نے ان سے کبھی یہ نہیں کہا کہ کیا کرنا ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی‘ آر ایس ایس آسام کی زبان‘ ثقافت اور تاریخ کو مٹادینا چاہتی ہیں۔ وہ آسام کو ناگپور سے چلانا چاہتی ہیں لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔

 آسام کو صرف اس کی اسمبلی چلائے گی۔ کانگریس رکن اسمبلی نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی‘ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور چیف منسٹر ہیمنت بشوا شرما کے دلوں میں نفرت بھری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایس اپنے دل میں نفرت لے کر بیدار ہوتا ہے۔ وہ ساری دنیا کے لوگوں سے نفرت کرتا ہے۔

وہ 24 گھنٹے نفرت اور خوف کی باتیں کرتا رہتا ہے۔ لڑائی اُس شخص کے خلاف نہیں ہے بلکہ اس کے دل میں بھری نفرت کے خلاف ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ نفرت‘ نفرت کو نہیں ہراسکتی۔انہوں نے ہر ایک سے اپیل کی کہ نفرت کو مٹانے کے لئے محبت کا استعمال کریں۔

نفرت کے پیچھے خوف چھپا ہوتا ہے۔ یہ لوگ نفرت اور خوف پھیلاتے ہیں جبکہ ہم محبت عام کرتے ہیں۔ بی جے پی‘ آر ایس ایس ایک مذہب کو دوسرے مذہب سے‘ ایک زبان کو دوسری زبان سے لڑاتی ہیں۔ ہم نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران لاکھوں لوگوں کی بات کی۔

ہر کسی نے ہم سے یہی کہا کہ ملک میں نفرت چلنے والی نہیں‘ یہاں محبت چلتی ہے۔ یہ محبت کا ملک ہے۔ راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی نے کئی ماہ سے منی پور کو جلارکھا ہے۔