چیف منسٹر پنجاب اور نوجوت سنگھ سدھو کی دہلی آمد

نوجوت سنگھ سدھو نے ٹویٹر پر ایک تصویر اَپ لوڈ کی جس میں وہ چنی اور سکھجندر سنگھ رندھاوا کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر میں چارٹرڈ طیارہ بھی موجود ہے۔ رندھاوا ڈپٹی چیف منسٹر ہیں۔

چندی گڑھ: پنجاب کے چیف منسٹر چرنجیت سنگھ چنی اپنے دو نائبین اور صدر پردیش کانگریس نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ ایک چارٹرڈ فلائٹ میں منگل کے دن دہلی پہنچے۔ وہ پارٹی کی مرکزی قیادت سے کابینہ کی توسیع پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔

 ٹیم کی ملاقات اے آئی سی سی جنرل سکریٹری ہریش راوت سے ہوگی جو پنجاب میں پارٹی امور کے انچارج ہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو نے ٹویٹر پر ایک تصویر اَپ لوڈ کی جس میں وہ چنی اور سکھجندر سنگھ رندھاوا کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر میں چارٹرڈ طیارہ بھی موجود ہے۔ رندھاوا  ڈپٹی چیف منسٹر ہیں۔

 چنی کے دوسرے نائب کا نام او پی سونی ہے۔ ان تینوں نے کل ہی حلف لیا تھا۔ رندھاوا جٹ سکھ ہیں اور سونی ہندو ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ پنجاب میں ذات پات کا توازن برقرار رکھنے کے لئے یہ انتخاب کیا گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں نئے چہروں کو جگہ مل سکتی ہے۔ اشارے ہیں کہ امریندر سنگھ کے ساتھ اقتدار کی رسہ کشی میں نوجوت سنگھ سدھو کا ساتھ دینے والے نوازے جاسکتے ہیں۔ 

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.