چیف منسٹر گجرات وجئے روپانی اچانک مستعفی

آئی اے این ایس کے بموجب بڑی سیاسی پیشرفت میں چیف منسٹر گجرات وجئے روپانی نے ہفتہ کے دن اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف پارٹی کا ایک ورکر ہوں اور ورکر ہی رہوں گا۔

احمدآباد: چیف منسٹر گجرات وجئے روپانی نے ہفتہ کے دن استعفیٰ دے دیا۔ گجرات میں اسمبلی الیکشن دسمبر 2022 میں ہونے والا ہے۔ ریاستی اسمبلی 182 رکنی ہے۔

65  سالہ وجئے روپانی دسمبر 2017 میں دوسری مرتبہ چیف منسٹر بنے تھے۔انہوں نے گورنر آچاریہ دیورت سے ملاقات کے بعد کہا کہ میں نے چیف منسٹر گجرات کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مجھے 5 برس تک ریاست کی خدمت کرنے کا موقع دیا گیا تھا۔ میری پارٹی جو کہے گی میں وہ کروں گا۔

 آئی اے این ایس کے بموجب بڑی سیاسی پیشرفت میں چیف منسٹر گجرات وجئے روپانی نے ہفتہ کے دن اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف پارٹی کا ایک ورکر ہوں اور ورکر ہی رہوں گا۔ پارٹی مجھے جو بھی ذمہ داری دے گی وہ میرے لئے قابل قبول ہوگی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.