مہاراشٹرا

شرد پوار پارٹی کی خواہشات کے آگے جھک گئے، این سی پی صدر کے عہدہ پر برقرار رہنے کا فیصلہ

ایک پرہجوم میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرد پوار نے کہا کہ ان کے فیصلے نے لوگوں کو جذباتی کردیا تھا۔ پارٹی کارکنان، عہدیداران اور ان کے ساتھی اس فیصلہ سے مایوس ہوگئے تھے۔

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ ان کے اس اعلان کے بعد پارٹی میں 2 مئی سے جاری ہنگامہ آرائی ختم ہو گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
شرد پوار میرے رہنما اور استاد ہیں: اجیت
شردپوار گروپ کا نام ’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شردچندر پوار‘
نواب ملک کو سپریم کورٹ سے 2 ماہ کی عبوری ضمانت
بغاوت کے 15 دن بعد اجیت پوار کی شردپوار سے ملاقات
این سی پی گروپ بندی کی لڑائی الیکشن کمیشن پہنچ گئی

ایک پرہجوم میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرد پوار نے کہا کہ ان کے فیصلے نے لوگوں کو جذباتی کردیا تھا۔ پارٹی کارکنان، عہدیداران اور ان کے ساتھی اس فیصلہ سے مایوس ہوگئے تھے۔

83 سالہ شرد پوار نے کہا کہ مجھ پر جو محبت، بھروسہ اور اعتماد کی بارش ہوئی ہے، اس سے میں مغلوب ہوں۔ آپ سب کی اپیلوں پر غور کرتے ہوئے اور پارٹی کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے میں ریٹائر ہونے کا اپنا فیصلہ واپس لے رہا ہوں۔ پوار نے تالیوں کی گونج میں اس بات کا اعلان کیا۔

این سی پی سپریمو کا یہ اعلان کمیٹی کی جانب سے ان کا استعفیٰ مسترد کرنے کے چند گھنٹے بعد آیا۔ کمیٹی نے ان سے عہدہ پر برقرار رہنے کی اپیل کی تھی۔