کنہیا کمار کے کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں

کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ سابق میں راہول گاندھی سے ملتے رہے ہیں اور کانگریس میں شامل ہونے کی پیشکش پچھلے لوک سبھا الیکشن سے ملتوی ہے۔

نئی دہلی: میڈیا اور کانگریس حلقوں میں قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ سابق صدر جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کنہیا کمار کانگریس میں شامل ہونے والے ہیں تاہم سی پی آئی قائد کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ صرف افواہ ہے‘ کانگریس میں ان کی شمولیت کی کوئی بات نہیں ہورہی ہے۔

 کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ سابق میں راہول گاندھی سے ملتے رہے ہیں اور کانگریس میں شامل ہونے کی پیشکش پچھلے لوک سبھا الیکشن سے ملتوی ہے۔

 ذرائع نے یہ بھی کہا کہ سابقہ بات چیت میں کنہیا کمار نے زور دیا تھا کہ بہار میں ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے ان کی اپنی ٹیم ہوگی تاکہ ریاست میں تحریک شروع کی جائے اور بعد میں اس تحریک کو دھیرے دھیرے قومی سطح پر لے جایا جائے۔

کانگریس‘ راشٹریہ جنتادل(آر جے ڈی) قائد تیجسوی یادو کے ساتھ اپنے تعلقات اور آپشنس پر غور کررہی ہے۔ آر جے ڈی‘ کانگریس کی سب سے پرانی حلیف ہے اور کانگریس‘ آر جے ڈی کا ساتھ نہیں چھوڑنا چاہتی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.