کیرالا میں نپاہ وائرس سے ایک بچہ کی موت

اس سے قبل بچہ کورونا وائرس سے متاثر ہوا تھا اور تیز بخار کی شکایت کے بعد پانچ روز پہلے علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

کوزی کوڈ: کیرالا کے کوزی کوڈ میں مہلک نپاہ وائرس سے متاثرہ 12 سالہ بچے کی موت کے بعد محکمہ صحت کے عملہ کے سامنے ایک نیا چیلنج پیدا ہوگیا ہے۔ وزیر صحت وینا جارج نے صحت اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے بعد میڈیا کو بتایا کہ مرنے والے بچے کے خون کے نمونے ہفتہ کے روز پونے کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ویرالوجی کو بھیجے گئے تھے اورجانچ میں اس کے نپاہ وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔

 اس سے قبل بچہ کورونا وائرس سے متاثر ہوا تھا اور تیز بخار کی شکایت کے بعد پانچ روز پہلے علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ متاثرہ کو میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرائے جانے کے دوران ہی علامات کی پہچان کئے جانے کے تعلق سے پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ معلوم کیا جائے گا کہ اسپتال کے افسران نے اس معاملہ پر توجہ کیوں نہیں دی اور اسی وقت اس کے نمونے لے کر جانچ کے لئے کیوں نہیں بھیجے گئے۔

جارج نے کہا کہ مرنے والے کے رابطہ میں آنے والے افراد کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے، حالانکہ ان میں سے کسی میں بھی کوئی علامات ظاہر ہونےکی اطلاع نہیں ملی ہے۔ متوفی کے رابطے میں آئے اسپتال کے عملہ کوآئسولیشن میں جانے کے لئے کہا گیا ہے۔ (یو این آئی)

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.