گجرات ترقی کی راہ پر گامزن تھی تو چیف منسٹر کیوں بدلا گیا؟: شیوسینا

سنجے راوت نے اداریہ میں دعویٰ کیا کہ قیادت کی اچانک تبدیلی سے‘ گجرات ماڈل کا غبارہ پھٹ گیا۔ بھوپیندر پٹیل کو گزشتہ 4 سال میں وزیر تک نہیں بنایا گیا لیکن سیدھے چیف منسٹر بنادیا گیا۔

ممبئی: شیوسینا نے منگل کے دن کہا کہ گاندھی نگر میں اقتدار کی اچانک تبدیلی اور پہلی مرتبہ رکن اسمبلی بنے بھوپیندر پٹیل کا چیف منسٹر بنایا جانا‘ کانگریس کے عام اندازِ کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اس اقدام سے پتہ چلتا ہے کہ گجرات کے ترقیاتی ماڈل کا ”غبارہ“ پھٹ چکا ہے۔

شیوسینا کے ترجمان سامنا کے اداریہ میں کہا گیا کہ گجرات کے عوام‘ کووِڈ کی دوسری وباء کے دوران علاج معالجہ کا نظام ”ڈھیر“ ہوجانے پر برہم ہیں۔ بی جے پی کو یہ بھی احساس ہوگیا کہ بااثر پاٹیدار سماج بھی اس سے ناراض ہے۔ شیوسینا نے طنز کیا کہ کانگریس میں یہی ہوتا ہے اور ہمیں اسے جمہوریت کہنا پڑتا ہے۔ شیوسینا‘ بی جے پی کی سابقہ حلیف ہے۔ اس نے اب مہاراشٹرا میں کانگریس اور این سی پی کے ساتھ مخلوط حکومت بنارکھی ہے۔

 اداریہ میں دعویٰ کیا گیا کہ قیادت کی اچانک تبدیلی سے‘ گجرات ماڈل کا غبارہ پھٹ گیا۔ بھوپیندر پٹیل کو گزشتہ 4 سال میں وزیر تک نہیں بنایا گیا لیکن سیدھے چیف منسٹر بنادیا گیا۔ گجرات اگر ترقی کی راہ پر گامزن تھی تو پھر بی جے پی نے راتوں رات اپنا چیف منسٹر کیوں بدلا؟۔ مراٹھی روزنامہ نے اس کی وجہ جاننی چاہی۔ وکاس (ترقی) کا نعرہ لگاتے ہوئے قیادت اچانک بدل دی جائے تو عوام کو شبہ تو ہوگا۔ کیا یہی گجرات ماڈل ہے۔

 بھوپیندر پٹیل‘ سابق چیف منسٹر آنندی بین پٹیل کے کٹر حامی ہیں جبکہ وجئے روپانی کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی پشت پناہی حاصل تھی۔ آئندہ دنوں میں اس سے افراتفری مچے گی اور معاملہ دلچسپ بھی ہوجائے گا۔ بی جے پی مان چکی ہے کہ اسے بے روزگاری‘ بڑی فیکٹریوں بشمول احمدآباد کے قریب امریکی کار کمپنی فورڈ کا پلانٹ بند ہونے پر عوام کی برہمی جھیلنی پڑے گی۔ فورڈ پلانٹ بند ہونے کی وجہ سے لگ بھگ   40 ہزار لوگ روزی روٹی س محروم ہوگئے۔

کووِڈ 19 کی دوسری لہر کے دوران گجرات کا ہیلت کیر سسٹم پوری طرح ناکام ہوگیا۔ہر گاؤژ میں چتائیں جلیں‘ لوگوں نے بڑا دُکھ جھیلا۔ بی جے پی نے غیرمعروف لوگوں کو اہم عہدے دیئے جیسا کہ 2014  اسمبلی الیکشن کے بعد دیویندر فڈنویس کو مہاراشٹرا کا چیف منسٹربنادیا گیا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.