گجرات کے نئے چیف منسٹر کی حلف برداری

59 سالہ بھوپیندر پٹیل اتوار کے دن بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کے قائد منتخب ہوئے تھے۔ انہیں گاندھی نگر میں سادہ تقریب میں گورنر آچاریہ دیورت نے ریاست کے 17 ویں چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف دلایا۔

گاندھی نگر: پہلی مرتبہ رکن اسمبلی بنے بھوپیندر پٹیل نے پیر کے دن چیف منسٹر گجرات کی حیثیت سے حلف لیا۔

انہوں نے وجئے روپانی کے استعفیٰ کے 2 دن بعد اور اسمبلی الیکشن سے ایک سال قبل گجرات کی کمان سنبھالی ہے۔

59 سالہ بھوپیندر پٹیل اتوار کے دن بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کے قائد منتخب ہوئے تھے۔ انہیں گاندھی نگر میں سادہ تقریب میں گورنر آچاریہ دیورت نے ریاست کے 17 ویں چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف دلایا۔

راج بھون میں اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور بعض بی جے پی زیراقتدار ریاستوں کے چیف منسٹرس موجود تھے۔

آج صرف بھوپیندر پٹیل نے حلف لیا۔ مجلس وزرا آئندہ چند دن میں حلف لے گی کیونکہ ناموں کو قطعیت دی جارہی ہے۔بی جے پی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ گجرات میں اسمبلی الیکشن دسمبر 2022 میں ہوگا۔ بی جے پی الیکشن جیتنے کے لئے بھوپیندر پٹیل پر انحصار کررہی ہے جو پاٹیدار ہیں۔

 2017 کے اسمبلی الیکشن میں اس نے 182 نشستی گجرات اسمبلی میں 99 نشستیں جیتی تھیں۔ کانگریس کے حصہ میں 77 حلقے آئے تھے۔

پاٹیدار‘ گجرات میں غالب ذات ہے۔ ووٹوں پر اس کا قابل لحاظ کنٹرول ہے۔ سیاسی معیشت پر اس کی اچھی پکڑ ہے۔ تعلیم‘ رئیل اسٹیٹ اور کوآپریٹیو شعبوں پر یہ ذات چھائی ہوئی ہے۔

بھوپیندر پٹیل‘ کڑوا پاٹیدار ہیں جو پاٹیداروں کی ذیلی ذات ہے۔ بی جے پی اس ذات کے لوگوں کو راغب کرنا چاہتی ہے۔ ان کی پیدائش احمدآباد کی ہے اور سیول انجینئرنگ ڈپلوما ہولڈر ہیں۔

ذریعہ
ہی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.