گیلانی کی نعش کو پاکستانی پرچم میں لپیٹنے پر کاروائی

پولیس نے ایک ویڈیو دیکھا تھا جس میں یہ دکھایا گیا تھا کہ گیلانی کی نعش کو پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا ہے۔ تاہم پولیس کے نعش کے حصول کیلئے پہونچنے پر مرحوم علحدگی پسند لیڈر کے مددگاروں نے پرچم کو ہٹادیا۔

سری نگر:حکام نے بتایا کہ پولیس نے سخت گیر علحدگی پسند لیڈر سیدعلی شاہ گیلانی کے چہارشنبہ کو انتقال کے بعد ان کے جسد خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹنے اور مبینہ طور پر قوم دشمن نعرے بلند کرنے پر غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد سے متعلق قانون کے تحت مقدمہ کا اندراج عمل میں لایا۔

انہوں نے کہا کہ بڑگام پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قانون تعزیرات ہند اور غیرقانونی سرگرمیوں کے انسداد سے متعلق قانون کے تحت ایف آئی آر درج کرلیا۔

پولیس نے ایک ویڈیو دیکھا تھا جس میں یہ دکھایا گیا تھا کہ گیلانی کی نعش کو پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا ہے۔ تاہم پولیس کے نعش کے حصول کیلئے پہونچنے پر مرحوم علحدگی پسند لیڈر کے مددگاروں نے پرچم کو ہٹادیا۔

91 سالہ گیلانی کا طویل علالت کے بعد چہارشنبہ کی شب سرینگر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا تھا۔ انہیں ایک قریبی مسجد میں دفن کردیا گیا۔

(پی ٹی آئی)

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.