آرین خان 14 دن کیلئے عدالتی تحویل

آرین خان کے وکیل ستیش منے شنڈے اور دوسرے ملزم ارباز مرچنٹ کے ایڈوکیٹ طارق کے سید نے کہا کہ اب وہ باقاعدہ ضمانت کیلئے جمعہ کو مناسب عدالت سے رجوع ہونے کا منصوبہ بنائے ہیں۔

ممبئی: ممبئی کی مجسٹریٹ کورٹ نے آج بالی ووڈ میگااسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اور دوسرے 7افراد کو جو انسداد منشیات بیورو کی جانب سے ایک جہاز پر ریوپارٹی دھاوے میں ملزمین بتائے گئے تھے 14 دن کیلئے عدالتی تحویل میں دے دیا۔

بیورو کی اس درخواست کو مسترد کردیتے ہوئے کہ ان 8 اصل ملزمین کیلئے 11 اکتوبر تک مزید 4 دن کی تحویل دی جائے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ آر ایم نرلیکر نے انہیں 14 دن کیلئے عدالتی تحویل میں دے دیا اور ساتھ ہی ساتھ کیس کو مزید سماعت کیلئے اسپیشل این ڈی پی ایس کورٹ کو منتقل کردیا۔

آرین خان کے وکیل ستیش منے شنڈے اور دوسرے ملزم ارباز مرچنٹ کے ایڈوکیٹ طارق کے سید نے کہا کہ اب وہ باقاعدہ ضمانت کیلئے جمعہ کو مناسب عدالت سے رجوع ہونے کا منصوبہ بنائے ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.