شمالی بھارت

پانی پت میں مسلمانوں کی دکانات پر اشرار کا حملہ

پانی پت میں سیکٹر 25 کے کرشنا گردے علاقہ میں اتوار کواس وقت تناؤ پیدا ہوگیا جب نامعلوم اشرار نے مسلمانوں کی جائیدادوں میں توڑ پھوڑ مچائی۔

حیدرآباد: پانی پت میں سیکٹر 25 کے کرشنا گردے علاقہ میں اتوار کواس وقت تناؤ پیدا ہوگیا جب نامعلوم اشرار نے مسلمانوں کی جائیدادوں میں توڑ پھوڑ مچائی۔

متعلقہ خبریں
مسلمان، بی جے پی کوووٹ دیں گے: صدر آسام یونٹ
میرٹھ میں ہزاروں مسلمانوں کی مودی کی ریالی میں شرکت
ویڈیو: سی اے اے، شہریت چھیننے کا نہیں بلکہ شہریت دینے کا قانون ہے:کوثر جہاں
ہلدوانی فسادات کے مزید 3 ملزمین گرفتار
طلاق دینے سے متعلق ایک سوال کے جواب کی دوبارہ اشاعت

اشرار نے بجنور‘ اترپردیش کے شاہنواز کی حجامت کی دکان اور کیرانہ‘ اترپردیش کے ارشاد کی چکن شاپ کو نشانہ بنایا۔ متاثرین نے الزام عائد کیا کہ ملزمین نے ان کی رقم بھی لوٹ لی اور جائیدادوں کو نقصان پہنچا کر فرار ہوگئے۔

ایک خاتون کے ہاتھ پر معمولی سا زخم بھی آیا۔ ہندستان ٹائمز کے بموجب اطلاع ملنے کے فوری بعد سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پانی پت اجیت سنگھ شیخاوت ایک پولیس ٹیم کے ہمراہ مقام پر پہنچے اور متاثرین کے بیانات ریکارڈ کئے۔

متاثرین نے پولیس کو بتایا کہ 20-25 چہرہ ڈھانکے ہوئے نوجوان ہتھیاروں سے لیس ہوکر بائیکس پر آئے اور مسلمانوں کی ملکیت والی دکانات کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے چند ٹھیلہ بنڈی والوں پر بھی حملہ کیا اور شیشہ توڑ کر کاسمیٹک شاپ کو نقصان پہنچایا۔ مقام کے سی سی ٹی وی فوٹیج ظاہر کرتے ہیں کہ چہروں کو ڈھانکے ہوئے نوجوان دکانات کو نقصان پہنچارہے ہیں۔

پانی پت ایس پی نے کہا کہ متاثرین کی شکایات کی اساس پر تین ایف آئی آرس درج کی گئی ہیں اور پولیس ملزمین کی تلاش کررہی ہے۔

علاقہ میں پولیس کی تعیناتی کو بڑھا دیا گیا ہے اور امن و امان اور بھائی چارگی کی برقراری کے لئے مقامی لوگوں سے پولیس تعاون حاصل کررہی ہے۔ نوح میں فرقہ وارانہ تشدد میں ہلاک 24 سالہ شخص کی 2 /اگست کو نور والا میں آخری رسومات کی ادائی کے بعد سے پانی پت تناؤ میں ہے۔