ایربس سے 56 طیارے خریدنے 20 ہزار کروڑ کی معاملت

یہ طیارے ہندوستانی فضائیہ کے Avro748 طیاروں کی جگہ لیں گے۔ملک میں پہلی مرتبہ ایک خانگی کمپنی فوجی طیارے تیار کرے گی۔

نئی دہلی: ہندوستان نے جمعہ کے دن ایربس ڈیفنس اینڈ اسپیس کے ساتھ لگ بھگ 20 ہزار کروڑ کے ٹھیکہ پر دستخط کئے تاکہ 56 سی 295 ٹرانسپورٹ طیارے خریدے جائیں۔

یہ طیارے ہندوستانی فضائیہ کے Avro748 طیاروں کی جگہ لیں گے۔ملک میں پہلی مرتبہ ایک خانگی کمپنی فوجی طیارے تیار کرے گی۔

معاہدہ کے تحت ایربس ابتدائی 16طیارے قابل پرواز حالت میں فراہم کرے گی۔ یہ سپلائی‘ اس کی فائنل اسمبلی لائن اسپین سے ہوگی۔

 مابقی 46 طیارے ہندوستان میں ٹاٹا اڈوانسڈ سسٹمس لمیٹڈ(ٹی اے ایس ایل) میں تیار اور اسمبل ہوں گے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی شراکت داری معاہدہ کے تحت ہوگا۔

ٹاٹا ٹرسٹس کے سربراہ رتن ٹاٹا نے ایربس ڈیفنس‘ ٹاٹا اڈوانسڈ سسٹمس لمیٹڈ اور وزارت دفاع کو معاہدہ پر مبارکباد دی۔ سی 295 ملٹی رول طیارہ ہے۔ایربس نے کہا کہ 16 طیارے آئندہ4 سا میں فراہم کردیئے جائیں گے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.