کھیل

انگلینڈ کی ٹیم وائرس سے متاثر

ڈاکٹر نے انہیں ہوٹل میں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انگلینڈ کی 16 رکنی ٹیم میں سے صرف پانچ نے چہارشنبہ کو یہاں متبادل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

راولپنڈی: تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان آنے والے کپتان بین اسٹوکس سمیت انگلینڈ کی ٹیم کے تقریباً 14 اراکین وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ بی بی سی نے چہارشنبہ کو اپنی ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ بی بی سی نے بتایا کہ وائرس سے متاثرہ 14 افراد میں سے نصف کھلاڑی ہیں، جب کہ کوچنگ اسٹاف کے کچھ ارکان بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر نے انہیں ہوٹل میں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انگلینڈ کی 16 رکنی ٹیم میں سے صرف پانچ نے چہارشنبہ کو یہاں متبادل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

 لنکا شائر کے آل راؤنڈر لیام لیونگسٹن اس میچ سے انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ہیں، جب کہ اوپنر بین ڈکیٹ چھ سال بعد کھیل کے طویل فارمیٹ میں واپسی کر رہے ہیں۔

بی بی سی نے رپورٹ کیا کہ آج کی مشق میں صرف جو روٹ، زیک کرولی، ہیری بروک، اولی پوپ اور کیٹن جیننگز نے حصہ لیا۔ ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم بھی موجود تھے۔ منگل کی پریکٹس میں زخمی مارک ووڈ کے علاوہ تمام کھلاڑی موجود تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ وائرس کووڈ 19 نہیں ہے اور 24 گھنٹوں میں کھلاڑیوں کے صحت مند ہونے کی امید ہے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ نے اسٹوکس کے بعد باضابطہ طور پر کسی کھلاڑی کو نائب کپتان مقرر نہیں کیا ہے، حالانکہ پوپ نے گزشتہ ہفتے انگلینڈ لائنز کے خلاف وارم اپ میچ میں اسٹوکس کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کی تھی۔

انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے گئی ہے۔ 2009 میں سری لنکا کی ٹیم کی بس پر مسلح افراد کے حملے کے بعد پوری ٹیموں نے جنوبی ایشیائی ملک کا دورہ کرنا بند کر دیا تھا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ستمبر اکتوبر میں یہاں پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 4-3 سے شکست دی تھی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران کئی کھلاڑی بیمار ہونے کے بعد انگلش ٹیم اپنے باورچی کے ساتھ پاکستان آئی تھی۔