ایر چیف مارشل نے لداخ میں جنگی تیاریوں کا جائزہ

جاریہ ماہ، انڈین ایرفورس (آئی اے ایف) کا سربراہ بننے کے بعد ایرچیف مارشل چودھری کا یہ اولین دورہ ہے۔ چودھری نے ہفتہ کے دن ایرفورس اسٹیشن لیہہ کا دورہ کیا اور شمالی سیکٹر میں اگلی چوکیوں پر فضائیہ کی تعیناتی کا جائزہ لیا۔

نئی دہلی: فضائیہ کے سربراہ ایر چیف مارشل وی آر چودھری نے لداخ میں اگلی چوکیوں پر طیاریوں کی تعیناتی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اقدام ایسے وقت کیا ہے جب چین‘ تنازعہ کی یکسوئی کی تجویز ٹھکرا چکا ہے۔

جاریہ ماہ، انڈین ایرفورس (آئی اے ایف) کا سربراہ بننے کے بعد ایرچیف مارشل چودھری کا یہ اولین دورہ ہے۔ چودھری نے ہفتہ کے دن ایرفورس اسٹیشن لیہہ کا دورہ کیا اور شمالی سیکٹر میں اگلی چوکیوں پر فضائیہ کی تعیناتی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے جنگی طیاریوں کا جائزہ لیا اور وہاں تعینات جوانوں سے بات چیت کی۔ 8اکتوبر کو 89ویں ایرفورس ڈے سے قبل ایر چیف مارشل چودھری نے کہا تھا کہ مشرقی لداخ میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایرفورس کی موجودگی بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے تاہم کہا تھا کہ اس سے فضائیہ کو زیادہ فرق نہیں پڑتا۔ ایرفورس ڈے کے 2دن بعد ہندوستانی اور چینی فوج نے سرحدی جھگڑا ختم کرنے کیلئے بات چیت کی تھی لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تھا۔ چین نے ہندوستانی وفد کی تعمیری تجاویز ماننے سے انکار کردیا تھا۔

چین نے آگے بڑھنے کیلئے کوئی تجویز بھی نہیں پیش کی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.