حیدرآباد

حیدرآباد: امریکی قونصل خانہ اور پائیگاہ پیالیس کی لیز ختم

جنیفر لارسن نے کہا ہم سال 2007 سے اس شاندار عمارت کو ہمارے لئے دستیاب کروانے پر حکومت تلنگانہ سے اظہارتشکر کرتے ہیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں امریکی قونصل خانہ نے پائیگاہ پیلیس میں سرکاری طورپر اپنی لیز ختم کردی ہے۔

امریکی قونصل جنرل متعینہ حیدرآباد جنیفر لارسن نے اس سلسلہ میں ایک ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ آج ہم نے سرکاری طورپر پائیگاہ پیالیس کی لیز ختم کردی ہے۔

جنیفر لارسن نے کہا ہم سال 2007 سے اس شاندار عمارت کو ہمارے لئے دستیاب کروانے پر حکومت تلنگانہ سے اظہارتشکر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ حیدرآباد میں امریکی قونصل خانہ نے اپنی خدمات نانک رام گوڑہ میں واقع نئے قونصل خانہ کو منتقل کردی ہیں۔