بی جے پی فیس بک کے ذریعہ نفرت پھیلا رہی ہے: کانگریس

فیس بک کے ذریعے جو خبریں پھیلائی جا رہی ہیں وہ سب جھوٹ ہیں اور اس کی وجہ سے نفرت کی فضا بہت خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔ فیس بک غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کر رہا ہے اور اسے کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر الزام لگایا ہے کہ اس نے مودی حکومت کے ساتھ گٹھ جوڑ کررکھا ہے اور اس کے ذریعے ملک میں نفرت پھیلانے کا کام کیا جارہا ہے۔

کانگریس کی سوشل میڈیا یونٹ کے سربراہ روہن گپتا نے جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ فیس بک کے ذریعے جو خبریں پھیلائی جا رہی ہیں وہ سب جھوٹ ہیں اور اس کی وجہ سے نفرت کی فضا بہت خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔ فیس بک غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کر رہا ہے اور اسے کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔

روہن گپتا نے بتایا کہ اس سلسلہ میں انہوں نے فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ کو ایک خط لکھا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فیس بک ہندوستان میں جس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور جس طرح سے نفرت کا ماحول پھیلانے کے لیے کام کر رہا ہے، اس کی اچھی طرح سے جانچ ہونی چاہئے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں 37 کروڑ لوگ فیس بک استعمال کر رہے ہیں اور اس کے ذریعے لوگوں میں نفرت پھیلانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق جب فیس بک کے ایک ملازم نے ہندوستان میں اس پلیٹ فارم کے ذریعے پھیلائے جانے والے نفرت انگیز اور جھوٹی خبروں کے مواد کی طرف توجہ دلائی تو اس کے حکام کا جواب تھا کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.