جئے شنکر کی اسرائیلی صدر سے ملاقات

اسرائیل اور ہندوستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 30 سال آئندہ برس مکمل ہوجائیں گے۔

یروشلم: وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے چہارشنبہ کے دن اسرائیلی صدر اسحق ہرزوگ سے ملاقات کی اور مختلف شعبوں میں بڑھتے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دفاعی نقطہ نظر سے اہم عالمی امور پر بھی بات چیت کی۔

اسرائیل اور ہندوستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 30 سال آئندہ برس مکمل ہوجائیں گے۔

جئے شنکر نے جو 5 روزہ دورہ اسرائیل پر ہیں، وزیراعظم ناٹلی بینٹ سے بھی ملاقات کی اور باہمی تعلقات پر بات چیت کی۔ وزیر خارجہ کی حیثیت سے یہ جئے شنکر کا پہلا دورہ ئ اسرائیل ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.