مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 29 دسمبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 29 دسمبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 29 دسمبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1530 ۔مغل بادشاہ بابر کا بیٹا ہمایوں اس کا جانشین بنا۔

1778 ۔برطانوی فوج نے امریکی ریاست جارجیا پر قبضہ کیا۔

1844 ۔انڈین نیشنل کانگریس کے پہلے صدر ویومیش چندر بنرجی کی پیدائش کلکتہ کے قدرپور میں ہوئی۔

1911 ۔منگولیا کنگ خاندان کی حکومت سے آزاد ہوا۔

1911۔سن یات سین جمہوریہ چین کے پہلے صدر بنے۔

1917۔ ہندوستانی فلم ہدایت کار اور سیریل رامائن کے فلمساز رامانند ساگر کی پیدائش ہوئی۔

1922 ۔ہالینڈ نے آئین نافذ کیا۔

1937۔ آئرلینڈ نے آئین کو منظور کیا۔

1938۔ممتاز ہندی ادیب مہاویر پرساد دویدی کا 74 سال کی عمر انتقال ہوا۔

1940۔دوسری عالمی جنگ کے درمیان جرمنی کے لڑاکا طیاروں نے لندن کے سٹی سینٹر پر ہزاروں بم گرائے جس کی وجہ سے لگنے والی خوفناک آگ سے زبردست نقصان ہوا۔

1942۔ہندی فلموں کے مشہور اداکار راجیش کھنہ کی پیدائش ہوئی۔

1944۔دوسری عالمی جنگ کے دوران سوویت یونین کے ٹینک بڈاپیسٹ میں داخل ہوئے۔

1948۔کناڈا نے اسرائیل کو منظوری دی۔

1957۔جنگی جہاز آئی این ایس کو میسور میں پانی میں اتارا گیا۔

1965۔ملک میں تیار کردہ وجینت اواڑی میں واقع بھاری موٹر گاڑیوں کی کار خانے میں تیار ہوا۔

1969۔درگاپور فولاد کے کارخانے کا افتتاح ہوا۔

1972 ۔امریکہ میں فلوریڈا ریاست کے ایورگلیڈس کے نزدیک ایسٹرن تھری اسٹار جمبو جیٹ طیارہ حادثہ کاشکار ہوا جس میں 101 افراد ہلاک ہوئے۔

1975 ۔برطانیہ میں خواتین اور مردوں کے مساوی حقوق والا قانون نافذ ہوا۔

1977 ۔دنیا کا سب سے بڑا اوپن ایئر تھیٹر ’ڈرائیو‘بمبئی (ممبئی) میں کھلا۔

1983۔گاوسکر نے ہندوستانی کھلاڑی کے طور پر ٹسٹ کرکٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 236 رن کا اسکور بنایا۔

1984۔ سال 1957سے 1963 تک برطانیہ کے وزیراعظم رہنے والے ہارولڈ میک ملن کا انتقال ہوا۔

1984 ۔کانگریس نے آزاد ہندوستان کی تاریخ میں بھاری اکثریت سے پارلیمانی انتخاب جیتا اور راجیو گاندھی وزیراعظم منتخب ہوئے۔

1985 ۔سری لنکا نے 43،000 ہندوستانیوں کو شہریت فراہم کی۔

1989۔ وکلاو ہاویل چیکوسلواکیہ کے صدر بنے۔

1996۔گوانٹے مالا میں 36 برسوں کے بعد حکومت اور بائیں بازوں کے باغیوں نے امن سمجھوتے پر دستخط کئے اس لڑائی میں کم از کم 40 لاکھ افراد مارے گئے تھے۔

2001۔ پیرو کی راجدھانی لیما میں میسا ریڈونا شاپنگ سینٹرمیں آگ لگنے سے کم از کم 291 لوگوں کی موت ہوئی۔

2008 ۔مشہور مصور منجیت بابا کاانتقال پوا۔

2012 ۔پاکستان میں پشاور کےنزدیک ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 21 سیکورٹی اہلکار مارے گئے۔